اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضے کی تفیصلات جاری کر دیں۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا قرض اپریل 2024 تک 66 ہزار 83 ارب روپے رہا۔ حکومت نے اپریل میں 709 ارب روپے قرض لیا ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں حکومت نے 5242 ارب روپے قرض لیا۔ اپریل 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 44 ہزار481 ارب روپے ہے۔
اپریل 2024 کے اختتام پرحکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 601 ارب روپے ہے۔
علاوہ ازیں مئی 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی۔
مئی 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب 819.3 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات 668.5ملین ڈالر برطانیہ 473.2 ملین ڈالر، اور ریاست ہائے متحدہ امریکا 359.5 ملین ڈالر سے موصول ہوئیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Xje0iZ2
No comments:
Post a Comment