جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 جوان شہید ہوگئے - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 9 July 2024

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 جوان شہید ہوگئے

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

آج شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ شر پسندوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید ہوگئے۔ شہید 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے والے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lAxBJF1

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();