شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اٹلی میں سیرو تفریح کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اٹلی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’روم سے کچھ مزید یادیں۔‘
ویڈیو میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کو اسکوٹی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں ںے دو روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکار نے 7 جون کو بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vxRUgBD
No comments:
Post a Comment