حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 83 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7Gsd2yS
No comments:
Post a Comment