کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گھریلو ملازمہ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
گھریلو ملازمہ نے گلستان جوہر بلاک 12 میں 2 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگائی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، انہون نے پریشانی کی وجہ سے خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ نے خودکشی کیلیے جس عمارت سے چھلانگ لگائی وہ وکیل کا گھر ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل کلفٹن میں تیسری منزل سے گر کر زخمی ہونے والی گھریلو ملازمہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اسے نشہ آور چیز دے کر تیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔
ثمینہ نامی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ جاوید اور اشفاق گھر آئے اور انہوں نے کولڈ ڈرنک دی جسے پینے کے بعد مجھے کچھ ہوش نہ رہا اور جب ہوش میں آئی تو نیچے پڑی ہوئی تھی۔
بوٹ بیسن پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کی گئی تھی۔
مدعی مقدمے نے بتایا تھا کہ سودا لے کر فلیٹ پر پہنچی تھی ساتھ کولڈرنک بھی لے کرآئی تھی، کولڈرنک پینے کے بعد بے ہوش ہوگئی پھر یاد نہیں مجھے کس نے نیچے پھینکا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، خودکشی میں محفوظ رہنے کے بعد ممکنہ سزا سے بچنے کیلیے بیان بدلا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9PQf7wY
No comments:
Post a Comment