بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا خان بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں اب اسپتال سے ان کی کیموتھراپی کروانے سے قبل ویڈیو سامنے آئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان کے فین پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کیموتھراپی کروانے کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ حنا خان بہادری سے کیموتھراپی کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرتی ہیں، آئیے اس مشکل وقت میں دعاؤں کے ساتھ ان کا ساتھ دیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ’ افواہوں کے پیش نظر تمام لوگ جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں انہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے‘۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اس تکلیف دہ بیماری کے باوجود میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بہتر ہوں، مضبوط ہوں اور بیماری سے نمٹنے کیلئے پرعزم بھی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’میرا علاج شروع ہو چکا ہے، میں اس بیماری کو شکست دینے کیلئے تیار ہوں، مجھے یقین ہے میں اپنے پیاروں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے کرم سے کینسر کو شکست دے کر مکمل صحتیاب ہو جاؤں گی۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ میں فینز سے ان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی تھی، ساتھ ہی اپنے دوستوں اور مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ حنا خان نے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سمیت متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n04fDJE
No comments:
Post a Comment