اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز کیلیے اچھی خبر - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 10 August 2024

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز کیلیے اچھی خبر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز ترسیلات زر بھجوائے۔

وزارت اوورسیز پاکستانی کے ترجمان نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے ماہ اوورسیز نے 3 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ترسیلات زر جولائی 2023 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جولائی 2024 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 760 ملین ڈالرز سعودی عرب سے آئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 610 ملین ڈالرز جبکہ برطانیہ سے 440 ملین ڈالرز ترسیلات زر آئی۔

وزارت اوورسیز نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز کی آمد ملکی معیشت کا اہم جزو ہے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا ہے، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 8 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ حوصلہ افزا اقدام ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BldULXv

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();