ٹریڈمل پر ورزش کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 8 August 2024

ٹریڈمل پر ورزش کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ٹریڈمل پر ورزش کرتے ہوئے نوجوان کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جم میں ٹریڈمل پر ورزش کرتے ہوئے نوجوان کے موت کے منہ میں چلے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آئی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

فوٹیج میں نوجوان ٹریڈمل پر ایڈجسٹ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے تاہم چند سیکنڈ کے بعد وہ کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا دکھائی دیا اور مشین کو پکڑنے کی کوشش میں زمین پر گر گیا۔

30 سیکنڈ کی ویڈیو کے آخر میں نوجوان اپنی ٹانگیں ہلاتا ہے اور اس کے بعد اس کی روح پرواز کر جاتی ہے۔

اس سے قبل جم میں ایک 32 سالہ شخص گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ جم کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا، فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ وہ گرنے سے پہلے ہاتھوں سے سر پکڑے ہوئے تھا۔

اس شخص کی شناخت دیپک گپتا کے طور پر کی گئی تھی جو فٹنس کا شوقین تھا اور گزشتہ دہائی سے جم کا باقاعدہ رکن اور مختلف فٹنس مقابلوں میں سرگرم حصہ لینے والا تھا۔

واقعے کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ اس کی موت کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iaG5C7S

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();