سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 31 امیدوار بلامقابلہ منتخب - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 29 October 2024

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 31 امیدوار بلامقابلہ منتخب

سندھ میں 14 نومبر کو 77خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 31 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی 77خالی بلدیاتی نشستوں میں سے 42 نشستوں پر مقابلہ ہو گا کیونکہ 77 بلدیاتی نشستوں میں سے 31 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 نشستوں پر کسی بھی امیدوار نے فارم جمع نہیں کرایا۔

سندھ کی 9 چیئرمین، 6 وائس چیئرمین، 8 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور 8 جنرل ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ سندھ کی 42خالی بلدیاتی نشستوں پر 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

خالی بلدیاتی نشستوں میں کراچی کی 10نشستیں بھی شامل ہیں۔ کراچی کے 6 اضلاع کی 10خالی نشستوں میں کوئی بھی امیدوار بلامقابلہ کامیاب نہیں ہوا۔  کراچی کی 10خالی بلدیاتی نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n17AwYK

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();