حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 24 October 2024

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت: لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیل کے 4 فوجی ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں 4 اہلکاروں کے ہلاک اور 6 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ ہمارے فوجی جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے، 6 کو شدید زخمی ہونے کے باعث اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

لبنان: بے گھر افراد کی مدد کیلئے ماہانہ 250 ملین ڈالر درکار

جھڑپ سے چند گھنٹے قبل مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بتایا تھا کہ اس نے گائیڈڈ میزائل کے ذریعے عدیسیہ قصبے کے شمال مغرب میں مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اس سے قبل حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے مختلف جھڑپوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اس کے تقریباً 20 فوجی ہلاک مارے گئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k8UhLCF

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();