آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کرکے نوجوان اسپنر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
رضوان الیون ٹی 20 سرییز میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
کینگروز ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتریں گے جبکہ پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔
سڈنی کی پچ اسپن کے لیے سازگار ہے جس کے لئے قومی ٹیم میں سفیان مقیم کے ڈیبیو یا پھر عرفات منہاس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
پہلے ٹی 20 میں نسیم شاہ نے دو اوورز میں 37 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں 2019 کے بعد مدمقابل آئیں تھیں جب میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ گرین شرٹس نے کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹی 20 میچ نہیں جیتا ہے۔
یاد رہے بارش سے متاثرہ 7 اوور کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، 94 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔ گلین میکسویل کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1TUOxy4
No comments:
Post a Comment