امریکی پولیس 40 بندروں کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 7 November 2024

امریکی پولیس 40 بندروں کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟

امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 40 بندروں کو تلاش کرنے والی پولیس نے شہریوں سے ایپل کی ہے کہ وہ اس بارے میں معلومات حکام سے شیئر کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے ایک تحقیقی مرکز الفا جینیسز سے بڑی تعداد میں بندروں کے فرار ہونے کی اطلاع ملی تو پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہمارے افسران بندروں کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے کیلیے الفا جینیسز کے حکام سے رابطے میں ہیں۔

فیس بُک پر محکمہ پولیس کی جانب سے شہریوں کیلیے پیغام جاری کیا گیا کہ بندروں کو پکڑنے کیلیے علاقے کے کچھ مقامات پر جال بچھا دیے ہیں اور فرار جانوروں کو تلاش کرنے کی کوشش میں تھرمل امیجنگ کیمروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ شہری بندروں کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، اگر وہ کسی فرار بندر کو دیکھتے ہیں تو فوراً 911 پر اطلاع دیں اور ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

الفا جینیسز اعلیٰ ترین معیار کی غیر انسانی پرائمیٹ مصنوعات اور بائیو ریسرچ سروسز فراہم کرتا ہے۔

مفرور بندروں کی نسل کے بارے میں واضح نہیں کیا گیا تاہم کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مکاک اور کیپوچن بندروں پر تحقیق کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں دیکھ بھال میں کئی بندروں کی موت کے بعد کمپنی محکمہ زراعت کے ریڈار پر آئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g1eXRdY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();