سومی علی کا سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 5 November 2024

سومی علی کا سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ دوست سومی علی نے ان کے بارے میں انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سومی علی کہتی ہیں کہ سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر شناخت ہونا ان کیلیے کسی بڑی لعنت سے کم نہیں۔

انٹرویو میں سومی علی نے کہا کہ میں نے امریکا میں بہت اچھا کام کیا اور بہت کچھ حاصل کیا لیکن پھر بھی لوگ مجھے سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر پہچانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان دسمبر میں 59 یا 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن پھر بھی وہ کھیل کے میدان یا ہائی اسکول کے بدمعاشوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، وہ عدم تحفظ کی وجہ سے دوسروں کو ہراساں کرتے ہیں اور لوگوں کو مجھ سے بات نہ کرنے کو کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سُپر اسٹار کا 7 سال کا پیٹرن ہے، لڑکیاں عام طور پر اداکار کی اصلیت جاننے تک ان کے ساتھ 7 سال تک ساتھ رہتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کبھی بھی خود سے رشتہ ختم نہیں کرتا بلکہ لڑکی کرتی ہے۔

سومی علی نے بتایا کہ ان کا بھارتی فلم انڈسٹری سے طویل عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے جب بھی ہندوستانی سنیما کے بارے میں سوچا تو اس نے مجھے سلمان خان کی یاد دلائی جس سے میں اداس اور افسردگی ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Txi0WgH

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();