بائیڈن اور ٹرمپ ملاقات کی اصل وجہ کیا ہے؟ امریکی ترجمان نے بتا دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 13 November 2024

بائیڈن اور ٹرمپ ملاقات کی اصل وجہ کیا ہے؟ امریکی ترجمان نے بتا دیا

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن کی ملاقات کے حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی عوام کیلئے بھی اہم تھی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ملاقات اس لئے کی کیونکہ وہ اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات امریکی عوام کیلئے بھی اہم تھی، امریکی عوام اقتدار کی پرامن منتقلی کے مستحق ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی عوام اقتدار کی ہموار منتقلی کو دیکھنا چاہتے ہیں، بائیڈن امریکی عوام کو دکھانا چاہتے ہیں کہ جمہوری نظام ٹھیک کام کررہا ہے۔

علاوہ ازیں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خصوصی ملاقات میں قومی معاملات سمیت عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، اس موقع پر دونوں شخصیات نے مصافحہ بھی کیا۔

واشنگٹن کے اوول آفس آمد پر ٹرمپ کا روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔

دونوں رہنماؤں نے میڈیا کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اس موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ سے کہا کہ انہیں "پرامن منتقلی” کا انتظار ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں اقتدار کی منتقلی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MW37CAl

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();