چیئرمین پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ آپ نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی، عہدیدار متبادل تیار کریں بعد میں نہیں سنا جائے گا گرفتار ہوگیا یا شیلنگ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ جو سچا اور غیرت مند ہوگا وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوگا، جب بھی گروپنگ ہوگی تو میر جعفر اور میر صادق سر اٹھانا شروع کردیتا ہے۔
بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ انٹرنیٹ بندش پرعہدیدار ویڈیوز ملکی، غیرملکی میڈیا تک پہنچانے کا انتظام کریں، جن کے پاس ویڈیوز ثبوت نہیں ہوں گے انہیں اگلی بار ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
وہ مبینہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ پختون غیرت مند قوم ہیں، یہ صرف بانی کی نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، 24 نومبر کو آپ کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کا امتحان ہے۔
اس سے قبل ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ لوگ نکلے تو تمام قیدی رہا کروالیں گے، اوورسیز پاکستانی بھی اپنے ملکوں میں احتجاج کریں، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پورا زور لگائیں اور بانی کو رہا کروائیں۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو دما دم مست قلندر ہوگا، پرویز الٰہی سے ہدایت لے رہے ہیں، ہمارے پرامن احتجاج میں پنجاب حکومت خلل نہ ڈالے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oy12wUd
No comments:
Post a Comment