’جاوید شیخ سے ’نیلی‘ شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن وہ سنجیدہ نہیں تھے‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 12 December 2024

’جاوید شیخ سے ’نیلی‘ شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن وہ سنجیدہ نہیں تھے‘

پاکستانی فلمز کے اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ نیلی، جاوید شیخ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن وہ سنجیدہ نہیں تھے۔

معروف مصنف ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان کے ریما خان اور جاوید شیخ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ ’کس طرح جاوید شیخ نے سابق فلمی اداکارہ نیلی کو دھوکا دیااور جاوید شیخ سلمیٰ آغا سے بریک اپ کے بعد نیلی کے قریب ہوگئے جس نے انہیں تسلی دی لیکن جاوید دلکش آدمی تھے انہوں نے خود کو نہیں بدلا۔‘

انہوں نے کہا کہ نیلی نے جاوید شیخ کے لیے حقیقی جذبات پیدا کیے جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی بالآخر ان کا بریک اپ ہوگیا کیونکہ نیلی ان سے شادی کرنا چاہتی تھی اور وہ سنجیدہ نہیں تھے۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ جاوید شیخ سے بریک اپ کے بعد بھی میں نے نیلی کو کبھی ان کے بارے میں برا کہتے نہیں دیکھا۔ وہ مضبوط خاتون تھیں انہوں نے دوبارہ محبت نہیں کی اور زندگی میں آگے بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ ناصر ادیب نے متعدد مشہور فلمیں لکھیں جن میں جنگل کا قانون، جرنیل سنگھ، شیر خان، ٹھاکر، دشمن، سلسلہ، قلندر، مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔

سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی اداکاری والی ان کی فلم مولا جٹ نے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں مقبول کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TOlEHi3

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();