برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر آکاش دیپ نے چھکا لگایا جس پر ویرات کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی سنچریوں کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک نے تین جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کے ایل راہول نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما 10 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔
آکاش دیپ 27 اور جسپریت بمراہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں کی اننگز میں بھارت کو فالو آن سے بچنے میں مدد فراہم کی۔
تاہم پیٹ کمنز کی گیند پر آکاش دیپ نے بلند و بالا چھکا لگایا جس کو دیکھ کر ویرات کوہلی کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز گیند کرتے ہیں تو آکاش دیپ مڈل اینڈ لیگ پر شاندار چھکا لگا رہے ہیں جس کے بعد ویرات کوہلی کے حیران کن ردعمل دیا اور کپتان روہت شرما بھی خوش دکھائی دیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ByFO7jQ
No comments:
Post a Comment