بھارتی یوٹیوبر نلنی اوناگر نے یوٹیوب پر کیریئر بنانے کے لیے 8 لاکھ روپے ڈبو دیے اور پلیٹ فارم پر بھڑک بھی اٹھیں۔
نلنی اوناگر نے کچن ریسیپی کے نام سے یوٹیوب پر ویڈیوز شیئر کیں، اپنا چینل تین سالوں تک چلایا اور کچن اسٹوڈیو قائم کرنے کے لیے 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود کوئی منافع حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوناگر جو چینل پر 2450 سبسکرائبر کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوسکیں، اب انہوں نے اپنا ویڈیو بنانے کے لیے خریدا گیا کچن سیٹ فروخت کے لیے پیش کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں اپنے یوٹیوب کیریئر میں ناکام رہی اس لیے اپنے کچن کے تمام لوازمات اور اسٹوڈیو کا سامان فروخت کررہی ہوں، اگر کوئی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو براہ کرم مجھے بتائیں، انہوں نے اپنی شیئر کردہ 250 ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردیں۔
خاتون نے لکھا کہ یوٹیوب سے ناراض ہوں، میں نے اپنا چینل بنانے کے لیے اتنا پیسہ، وقت خرچ کیا اور کیریئر کو بھی خطرے میں ڈالا لیکن بدلے میں یوٹیوب نے مجھے کچھ نہیں دیا۔ ایسا لگتا ہے پلیٹ فارم کچھ چینلز اور مخصوص قسم کی ویڈیوز کو پسند کرتا ہے جس سے دوسروں کو سخت محنت کے باوجود کوئی پہچان نہیں ملتی۔
انہیں کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ کیریئر کو ایک موقع اور دیں جس پر خاتون نے لکھا کہ آپ کی تجویز سے متاثر ہوں، میں نے 250 سے زیادہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب کے لیے تین سال وقف کیے تاہم مجھے وہ جواب نہیں ملا جس کی میں نے امید کی تھی۔
خاتون نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آمدنی کے بنیادی ذریعہ کے طور پر اس پر انحصاری نہ کریں، اگلے دن آپ کے بیدار ہونے سے پہلے ہی دکان بند ہوسکتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eNwCVkF
No comments:
Post a Comment