یاسرخان کی سنچری، اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 25 December 2024

یاسرخان کی سنچری، اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اسٹالینز چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کےچیمپئن بن گئے۔ فائنل میں مارخورز کو پچھتر رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

اسٹالینز نے فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ بڑے موقع پر یاسرخان نے بڑی اننگز کھیلتے ہوئے صرف چھپن گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

اسٹالینز نے بورڈ پر ایک سوننانوے رنز لگائے تو جواب میں مارخورز کھل کر نہ کھیل سکے۔ خواجہ نافع، فخرزمان، افتخار احمد امیدوں پر پورا نہ اترے۔ فیضان بھی تنتالیس رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔

فاتح ٹیم کے محمدعلی نےتین، عثمان طارق اور ابرار کی مسٹری نے دو دو شکار کیے۔ ہدف کے تعاقب میں مارخورز ایک سوچوبیس پر ڈھیر ہو گئے۔

فاتح ٹیم کو ٹرافی مہمان خصوصی وفاقی وزیرعطاتارڑ نے پیش کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WHfUY9Z

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();