ورون دھون کی فلم ‘بے بی جون‘ باکس آفس پر پہلے ہی دن فلاپ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 26 December 2024

ورون دھون کی فلم ‘بے بی جون‘ باکس آفس پر پہلے ہی دن فلاپ

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کی نئی فلم ’بے بی جون‘ جس کا شائقین کو کافی انتظار تھا اپنے افتتاحی دن ہی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔

ڈائریکٹر کالیج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بے بی جان 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی، اس فلم کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، تاہم فلم کے پہلے دن کی مجموعی کمائی کافی کم رہی اور اس نے سب کو چونکا دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ فلم اپنے اولین دن اتنی فلاپ کیسے ثابت ہو سکتی ہے، فلم میں سلمان خان کا ایک کیمیو بھی ہے، جسے شائقین نے خوب سراہا لیکن بے بی جان توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

ورون دھون کی فلم کی پہلے دن کی کمائی ان کی پچھلی فلم ’کلنک‘ سے بھی کم ہے، اعداد و شمار کے مطابق فلم بے بی جان نے اپنے ابتدائی دن پشپا 2 سے کم کمائی کی۔

فلم بے بی جان اپنے پہلے دن 25 دسمبر کو صرف 12.50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ پشپا 2 نے کرسمس کے دن 19.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور یہ اسکی ریلیز کا 21ویں دن تھا۔

بے بی جان توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی، بے بی جان کا بجٹ مبینہ طور پر 180 کروڑ روپے ہے اس حساب سے اس نے پہلے دن کافی کم بزنس کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7dlyGo5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();