وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 3 December 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔

سعودی ولی عہد کا چھ ماہ کے دوران پانچویں بار وزیراعطم سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے دو طرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، علاوہ ازیں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں  ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آبی تحفظ کے مسئلے پر بروقت اجلاس پر شکر گزار ہیں، سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، ہمیں عالمی آبی تنظیم کے اقدام کا حصہ ہونے پر فخر ہے، دنیا میں زندگی پانی کے دم سے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کا تحفظ انسانوں کو درپیش اہم چیلنجز میں سے ایک ہے، زندگی برقرار رکھنے والے پانی کے وسائل مسائل کی زد میں ہیں، دنیا کی نصف آبادی کو پانی کی کمی کا سامنا رہتا ہے، اربوں لوگ صاف پانی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں، ہماری آبادی کے 30 فیصد حصے کو خشک سالی کا سامنا رہتا ہے، پاکستان کا 70 فیصد علاقہ بنجر و نیم بنجر اراضی پر مشتمل ہے، ہمارے دریا خشک، گلیشیئرز اور آبی ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی حد بندیوں سے بالا قوموں کو جوڑتا اور ایکو سسٹم بناتا ہے، پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ بہتر ہمسائیگی کی مثال ہے، ڈیموں کی تعمیر اور دیگر عوامل کی وجہ سے معاہدہ دباؤ میں ہے، پانی ہی اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی آلودگی بھی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کا بڑھتا درجہ حرارت عالمی اوسط سطح سے کافی زیادہ ہے، علاقائی امن و استحکام کیلیے معاہدوں پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم نے پانی کے مسائل کے حل کیلیے مختلف تجاویز پیش کیں کہ چیلنج پر قابو پانے کیلیے مضبوط سیاسی عزم اور قیادت کی ضرورت ہے، عالمی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے، ایک دوسرے سے پانی سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ اہم ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ehra9mN

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();