اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کروانے سے نہیں روکا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بیرون ملک سے واپس آجائیں گے تو پی ٹی آئی قیادت کی ان کے بانی عمران خان سے ملاقات سے متعلق صورتحال واضح ہوگی، ملاقات کروانے والے ذمہ داروں کو اسپیکر آفس سے ہدایات جانا تھیں، اسپیکر کو ایمرجنسی میں بیرون ملک جانا تھا اسی لیے اسپیکر آفس سے ہدایات نہیں گئیں، وہ واپس آ جائیں تو ملاقات کروانے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہم خوشی سے بات چیت کرنا چھوڑ دیں گے، ہم تو وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہی مذاکرات کر رہے ہیں، پارٹی قیادت نے سب کو آن بورڈ لے کر ہی مذاکرات کی ہدایت کی تھی، یہ کہنا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملاقات کروانے سے روکا ہے تو اس کو مسترد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے باہر کی باتیں مذاکراتی عمل پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے، حکومتی کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف نے تشکیل دی ہے، اگر وہ کہہ دیں کہ مذاکرات نہ کریں تو ہم کیا کر سکتے ہیں، خواجہ آصف یا دیگر لوگ گفتگو کریں تو اس سے مذاکراتی عمل پر اثر نہیں پڑتا، پی ٹی آئی کے ممبران کچھ بھی کہیں اس سے مذاکراتی عمل پر اثر نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کمیٹی خود بنائی ہے وہ متنازع گفتگو کریں گے تو اثر پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ کا اتنا اثر نہیں پڑا کہ مذاکرات معطل ہو جائے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی واپس آئیں گے تو آئندہ ہفتے تیسری نشست ہو سکتی ہے، ہماری ڈیمانڈ نہیں ہوں گی لیکن میثاق معیشت جیساک چھ ہوتا ہے تو اچھی بات ہے۔
’پی ٹی آئی پر قبضہ عمران خان کا ہی رہنا ہے وہاں کوئی اور قبضہ نہیں کر سکتا۔ پی ٹی آئی میں گروپنگ ہے بیانات سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی میں ایک گروپ بشریٰ بی بی ہے اور ایک گروپ علیمہ خانم کا ہے۔ پی ٹی آئی میں پلڑا اسی کا بھاری ہوگا جس کی حمایت بانی پی ٹی آئی کریں گے۔‘
وزیر اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، سکیورٹی کے مسائل ہوں تو عدالت بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کا فیصلہ کر سکتی ہے، عمران خان کو کہیں منتقل کرنے کی آفر ہوئی یہ درست نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/utBHUfJ
No comments:
Post a Comment