پرائیويٹ حج بكنگ کب سے شروع ہو گی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 8 January 2025

پرائیويٹ حج بكنگ کب سے شروع ہو گی؟

پرائیويٹ حج آرگنائزيشن اور وزارت مذہبى امور میں معاملات طے پاگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقى وزير مذہبى امور چوہدرى سالک حسين کی زیرصدارت پرائیویٹ حج آرگنائزیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ طاهر اشرفى، سيكرٹرى مذہبى امور اور چیئرمین هوپ ناصر خان  موجود تھے۔

اجلاس میں پرائیویٹ حج کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتفاق رائے معاملے کو حتمی شکل دی گئی۔

طے کیا گیا کہ 10جنورى سے پرائیويٹ حج گروپ بكنگ شروع كريں گے۔ حافظ طاهر اشرفى کا کہنا ہے کہ سعودى عرب اورپاكستان كےقوانين پرعمل لازم ہے۔

حکومت نے کوٹہ پورا کرنے کے لیے تیسری بار حج فارم جمع کرانے کی مدت بڑھائی تھی تاہم یہ حربہ بھی کام نہ آیا، حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوسکیں

وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے، وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پُرکرنے کےلیے سر جوڑ لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرزکو کوٹہ دینے پرغور کیا جارہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4vTcU3R

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();