بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل لیا ہے۔
چیمپئنزٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ اب میں آسٹریلیا کا دوسرا دورہ نہ کرسکوں۔
کوہلی نے کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ اب بھی کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں، تاہم انھوں نے ایک طرح سے تصدیق کی کہ وہ آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے۔
ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں واپسی کے سوال پر زبردست جواب، شائقین حیران
بھارتی بیٹر نے کہا کہ شائقین گھبرائیں نہیں میں کوئی اعلان نہیں کر رہا ہوں، اب تک سب کچھ ٹھیک ہے مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ میرے پاس آسٹریلیا کے دورے کو درست کرنے کا موقع نہیں لہذا زندگی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کو بھول جانا چاہیے، 2014 کی طرح انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز میں ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔
حالیہ بارڈ-گواسکر ٹرافی میں پرتھ میں ہونے والے میچ کی دوسری اننگز میں کوہلی نے سنچری بنائی تھی تاہم اس کے علاوہ وہ تقریباً ہر اننگز میں ناکام رہے۔
پانچ میچوں کی سیریز میں ویرات کوہلی اسی طرح ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوتے رہے کیونکہ وہ مسلسل آف اسٹمپ کے باہر اچھی گیندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور اس کا خمیازہ بھگتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4lGyQCv
No comments:
Post a Comment