اسرائیل کا حماس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 21 March 2025

اسرائیل کا حماس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے جنوبی غزہ میں حماس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اسامہ تابش کو نشانہ بنایا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی گروپ کی نگرانی اور ہدف بنانے والے یونٹ کے سربراہ بھی تھے۔

حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے رفح پر زمینی حملہ جاری ہے اور فوجی دستے بیت لاہیہ اور وسطی علاقوں کے قریب شمال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

منگل سے جنگ بندی ختم کرنے کے  بعد سے اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کر کے 600 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جس میں 200 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MV3aONJ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();