پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری مینجمنٹ نے اس مرتبہ ٹیم بہت اچھی بنائی ہے۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ علی ترین کی گفتگو سے لگ رہا تھا کہ ان کی توجہ زیادہ کراچی اور لاہور کے میچز پر ہے، اچھی بات ہے اس مرتبہ کراچی اور ملتان کے درمیان بھی ماحول بنے گا۔
سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی بہت تیز ہے اس لیے ٹیم بھی اس مرتبہ تیز کھیلنے والی بنائی ہے، کراچی کنگز کی بینچ اس مرتبہ مضبوط ہے، اوپننگ بھی تگڑی ہے۔
کراچی کنگز کے مالک نے کہا کہ انشا اللہ اس مرتبہ بہت امید ہے اور بیٹنگ پر توجہ دی گئی ہے، کراچی کنگز کی بیٹنگ 60 فیصد اور بولنگ 40 فیصد ہے، فیلڈنگ بھی مضبوط ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ کل ملتان سلطانز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے علی ترین کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہوا تو شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے، بھارتی ٹی وی چینلز نے پروپیگنڈے کیے لیکن ایک ٹیم اونر کی باتوں سے حقیقی معنوں میں دکھ پہنچا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اقبال نے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا فخر ہے جس نے کئی اسٹار دیے ہیں، اےآروائی نےکراچی کنگز کےلیے سب سے بڑی بولی لگائی ہمیشہ اپنے تمام پلیٹ فارم سے پاکستان کے برانڈ پی ایس ایل کی ترقی اور کامیابی میں بڑے اقدامات کیے، پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس کےلیے اےاسپورٹس نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی۔
مالک کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیتوپاکستان ملک کا سب سے بڑاگیم شو ہے رمضان میں اسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، شو میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی ہوئی تو دنیا نے دیکھا، پی ایس ایل کرکٹ سے کہیں بڑھ کر ہے یہ پاکستان کا اپنا کامیاب برانڈ ہے علی ترین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایس ایل سے منافع کماتے ہیں اس لیے منفی باتیں چھوڑیں تمام ٹیم اونرز کو پی ایس ایل کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار نبھانا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wd9iV3K
No comments:
Post a Comment