کریتی سینن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 9 April 2025

کریتی سینن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی سینن نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’ٹیم ممبر‘ کے جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں کریتی سینن کہتی ہیں کہ ’اتنے باصلاحیت ہو، ہماری ٹیم میں کام کیوں نہیں کرتے۔‘

انہیں دوست کہتا ہے کہ ’سر ہم آپ کی ٹیم میں ہی کام کرتے ہیں۔‘ پھر وہ کہتی ہیں کہ ’ہمیں پتا ہے ہم پوچھ رہے ہیں تو کام کیوں نہیں کرتے۔‘

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر ٹیم میں ایک باصلاحیت شخص ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کی وائرل ویڈیو نے جوڑے کی جلد شادی کی افواہوں کو جنم دیا تھا، دونوں ایک ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر شناخت چھپانے کیلیے اداکارہ نے ٹوپی، چشمہ اور چہرے پر ماسک لگایا تھا جبکہ کبیر باہیا سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔

شادی کی افواہوں کی ایک وجہ دونوں کے والدین کا بیک وقت دہلی میں ہونا بھی تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات کی اور سال 2025 کے آخر تک شادی ہونا طے پائی ہے لیکن اس کی تصدیق کہیں سے نہیں ہو سکی تھی۔

کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی تقریبات میں پہلے بھی ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ کچھ دن قبل مداحوں نے انہیں بنگلورو میں ایک شادی میں دیکھا تھا جہاں وہ ایک جیسے لباس میں ملبوس محور گفتگو تھے۔

کبیر باہیا ورلڈ وائیڈ ایوی ایشن اینڈ ٹورازم لمیٹڈ کے بانی ہیں اور ان کے والد ساوتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں جو برطانیہ میں مقیم ایک ممتاز ٹریول ایجنسی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/526WrPK

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();