استنبول(31 اکتوبر 2025): پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات پر ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مشترکا اعلامیہ جاری کر دیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے گئے۔
ترک وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، امن کے قیام کیلئے مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر پینلٹی عائد کی جائے گی، ترکیہ اور قطر نے دونوں ممالک کی فعال شمولیت کو سراہا، ترکیہ اور قطر نے پائیدار امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Joint Statement on the Talks Between Afghanistan and Pakistan Through the Mediation of Türkiye and Qatar https://t.co/y1SH30i88Q pic.twitter.com/wH4GW3SC9k
— Turkish MFA (@MFATurkiye) October 30, 2025
اسلام آباد، کابل، انقرہ اور دوحہ کے نمائندوں کی ملاقاتیں 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں ہوئیں، جنگ بندی نفاذ سے متعلق مزید امور چھ نومبر کو استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس میں طے ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، افغانستان سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر پاکستانی وفد نے آج واپس آنا تھا تاہم ترکیہ کے حکام نے پاکستانی وفد سے رکنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستانی وفد استنبول میں ہی موجود تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S0H2PTd
No comments:
Post a Comment