بھارت میں نئی لیبر کوڈز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 22 November 2025

بھارت میں نئی لیبر کوڈز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

بھارت میں نئی لیبر کوڈز کے خلاف یونینز نے بدھ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھونیشور میں سیکڑوں ورکرز نے مظاہرہ کیا اور لیبر کوڈز کی کاپیاں بھی نذر آتش کرتے ہوئے بدھ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

نئی لیبر کوڈزکے تحت کمپنیوں کو بھرتی اور برطرفی میں زیادہ اختیار دیا گیا ہے۔

نئے لیبر قوانین کے مطابق خواتین مزدوروں کو اب نائٹ شفٹ میں بھی بلایا جاسکے گا۔

بھارتی بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ نئے لیبر قوانین چھوٹے کاروبار کی لاگت بڑھائیں گے، دوسری جانب بھارتی وزارت محنت نے یونینز کے مطالبات پر ردعمل سے انکار کردیا ہے۔

نئے قوانین سوشل سیکورٹی کوریج اور کم از کم اجرت کے تحفظات متعارف کراتے ہیں لیکن فرموں کو کارکنوں کو زیادہ آسانی سے بھرتی کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت، 300 تک کارکنوں والی کمپنیوں کو 100 کی پچھلی حد سے برطرفی کے لیے پیشگی حکومتی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ عہدیداروں نے جون 2024 سے ٹریڈ یونینوں کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ مشاورت کی لیکن اتفاق رائے نہ ہو سکا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xpX3snY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();