ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 15 November 2025

ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (16 نومبر 2025): ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

ملک میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ رات ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، 15 روز قبل بھی یکم نومبر کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کیا گیا تھا، یکم نومبر کو مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NJPm9EC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();