اسنوکر ورلڈ کپ، محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 16 November 2025

اسنوکر ورلڈ کپ، محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی

پاکستان کے محمد آصف نے مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں گروپ کے دوسرے میچ میں محمد آصف نے عمان کے قاسم البلوشی کو ہرادیا، محمد آصف نے عمانی پلیئر کیخلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

اپنے پہلے میچ میں محمد آصف نے انڈونیشیا کے گیبی پترا کو ہرایا جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایران کے علی گراگوزلو نے محمد حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں تین ۔ ایک سے شکست دی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچز میں فتح حاصل کی۔

محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

اس سے قبل پاکستان کے عالمی چیمپئن نے ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو زیر کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا فریم انہوں نے 31-89 سے اپنے نام کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HyK7paQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();