چوہدری اسلم کی بیوہ کا شہید شوہر پر فلم بنانے کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 11 December 2025

چوہدری اسلم کی بیوہ کا شہید شوہر پر فلم بنانے کا اعلان

ایس ایس پی چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے شہید شوہر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی چوہدری اسلم کی بیوہ نے کہا کہ  بھارت میں فلم ’دھریندر‘ ہماری فوج کے خلاف بنائی گئی ہے ہمیشہ ان کے دل کیا ہیں کبھی بھی پاکستان کے لیے کلیئر نہیں ہیں۔

نورین اسلم نے کہا کہ انہیں فلم بنانی تھی تو ٹی ٹی پی پر بناتے صرف لیاری پر فلم بنا دی۔

یہ پڑھیں: ایس ایس پی چوہدری اسلم میں فلمی ہیرو کی جھلک

انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم نے بڑے کردار ادا کیے ہیں ہم فلم بنائیں گے یا پھر اسے ڈرامے کی صورت میں لائیں گے کیونکہ بھارت نے شوہر کے کردار کو لیاری تک ہی محدود کردیا۔

نورین اسلم نے کہا کہ چوہدری اسلم کا کردار صرف لیاری تک محدود نہیں تھا وہ کتنے بڑے انسان تھے یہ ہم بتائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5diCbrZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();