جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بیچ میں ہی ادھوری چھوڑ گئے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 15 December 2025

جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بیچ میں ہی ادھوری چھوڑ گئے

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کیخلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بیچ میں ہی ادھوری چھوڑکر اچانک چلے گئے۔

سوریہ کمار یادو الیون نے اتوار کو دھرم شالہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں چھ وکٹوں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی، تاہم میچ سے قبل ہی جسپریت بمراہ گھر واپسی روانہ ہوگئے جس پر سب نے تشویش کا اظہار کیا۔

بی سی سی آئی نے فاسٹ بولر کے یوں اچانک چلے جانے کے حوالے سے صرف اس بات کا ذکر کیا کہ بمراہ ‘فیملی ایمرجنسی’ کی وجہ سے گھر واپس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ کے قریبی خاندان کے رکن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اسی وجہ سے انھیں جانا پڑا، اب وہ اسی صورت میں دستیاب ہوں گے جب انکے خاندان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ بمراہ کے خاندان کا ایک انتہائی قریبی فرد اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے، جس نے کرکٹر کو گھر واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو وہ چوتھے یا پانچویں میچ میں (احمد آباد میں) واپس آسکتے ہیں لیکن فاسٹ بولر کی پہلی ترجیح ان کے فیملی ممبر کی صحتیابی ہے۔

خیال رہے کہ جسپریت بمراہ نے اس سیریز کے شروع میں T20I کرکٹ میں اریکارڈ 100 ویں وکٹ حاصل کی تھی۔ وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0Dx3oB9

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();