آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہتھیار واپس لینے کا قانون تیار کرلیا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 21 December 2025

آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہتھیار واپس لینے کا قانون تیار کرلیا

سڈنی(22 دسمبر 2025): آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہتھیار واپس لینے کا قانون تیار کرلیا۔

آسٹریلیا میں اسلحہ رکھنے سے متعلق مجوزہ قوانین پر ووٹنگ کے لیے آج پھر ریاستی پارلیمان کا اجلاس ہو رہا ہے، جس میں آتشیں اسلحہ رکھنے پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔

نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر کرس منس نے پارلیمنٹ کے بار صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قوانین کی مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم عوامی تحفظ کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

نئے اقدامات کے تحت ایک شخص کے لیے اسلحہ رکھنے کی تعداد 4 تک ہوگی، ان مجوزہ قوانین میں دہشت گردی کے کسی واقعے کے بعد عوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کرنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیائی حکومت نے حال ہی میں ایک نیشنل گن بائے بیک اسکیم کا اعلان کیا ہے، جو 1996 کے پورٹ آرتھر قتل عام کے بعد سے سب سے بڑی ایسی اسکیم ہے۔ یہ اقدام بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بونڈائی بیچ کا یہ واقعہ 1996 کے بعد آسٹریلیا میں سب سے زیادہ جانیں لینے والا فائرنگ کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wWCk1VR

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();