کراچی میں ایک اور قونصل خانے کا اضافہ، یورپی ملک نے اپنا عزازی قونصلیٹ قائم کر دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 26 December 2025

کراچی میں ایک اور قونصل خانے کا اضافہ، یورپی ملک نے اپنا عزازی قونصلیٹ قائم کر دیا

کراچی (26 دسمبر 2025): شہر قائد میں ایک اور قونصل خانے کا اضافہ ہوگیا، یورپی ملک مالڈووا نے شہر میں اپنا عزازی قونصلیٹ قائم کر دیا۔

مالڈووا کے عزازی قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتی، کاروباری اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں تعینات مالڈووا کے اعزازی قونصل جنرل کاشف علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قونصلیٹ کے قیام سے پاکستان اور مالڈووا کے درمیان سیاحت، تجارت اور تعلیمی روابط کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دبئی کلچر کا فروغ، یو اے ای قونصل جنرل کا بڑا اعلان

دیگر مقررین نے کراچی میں اعزازی قونصلیٹ کے قیام کو دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا گیا جبکہ طلبہ کے تبادلہ پروگرام اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، آئیوری کوسٹ کے اعزای قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی جاپان کے قونصل جنرل سمیت کاروباری شخصیات اور شوبز سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور کیک کاٹا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hZFyVXS

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();