عازمین حج کیلیے تربیتی پروگرام کے شیڈول کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 29 December 2025

عازمین حج کیلیے تربیتی پروگرام کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد : حج 2026 کیلئے جانے والے خوش نصیب عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ آئندہ ماہ جنوری سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کی زیر صدارت نصاب کمیٹی برائے تربیت حجاج کا اجلاس ہوا، جس میں عازمین حج 2026 کے لیے تربیتی پروگرام کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربیتی پروگرام یکم جنوری سے شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج تربیتی پروگرام تمام عازمین کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوران مناسکِ حج کی ادائیگی، دعائیں، احرام کی پابندیاں اور دیگر ضروری امور سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ تمام عازمین حج 2026 کے لیے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہوگا۔ شیڈول کی اطلاع بذریعہ پاک حج 2025 موبائل ایپ، ویب سائٹ، ایس ایم ایس پر دی جائیگی۔

تربیتی پروگرام عازمین کی مناسک، انتظامی امور سے درست آگہی کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے وزارت، حاجی کیمپوں کے تجربہ کار ماسٹر، ٹرینرز، علما ملٹی میڈیا کے ذریعے تربیت دینگے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7jPLSCh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();