وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کر دی، 300 ارب کی آمدن متوقع - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 27 January 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کر دی، 300 ارب کی آمدن متوقع

اسلام آباد (28 جنوری 2026): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعات 4B اور 4C (سپر ٹیکس) سے متعلق مقدمات کی سماعت کے بعد ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ روز اپنا مختصر حکم نامہ جاری کر دیا جس میں سپر ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے، فیصلے کے نتیجے میں قومی خزانے کو تقریباً 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس کے معاملات کی معروف وکیل عاصمہ حمید نے دلائل پیش کیے، عدالت نے دفعہ 4B کے تحت دائر کردہ ٹیکس دہندگان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے دفعہ 4B کو آئینی طور پر ایک جائز ٹیکس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کاروباری طبقوں نے سپر ٹیکس مسترد کر دیا

بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے دفعہ 4C سپر ٹیکس سے متعلق کمشنرز ان لینڈ ریونیو فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاق کی جانب سے دائر اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے دفعہ 4C کو نافذ شدہ صورت میں آئینی طور پر درست اور ٹیکس سال 2022 کیلیے مؤثر بہ ماضی قابلِ اطلاق قرار دیا۔

’عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس سال 2022 کیلیے دفعہ 4C کے تحت سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی جو آرڈیننس کے ڈویژن IIB کے پہلے شرائط نامہ میں درج 15 شعبہ جات پر لاگو ہوگی بشرطیکہ متعلقہ ٹیکس سال میں ان کی آمدن 300 ملین روپے سے تجاوز کر گئی ہو۔‘

’تیل اور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کے حوالے سے جن کا کاروبار انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے پانچویں شیڈول کے تحت پیٹرولیم اور رعایتی معاہدوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ عدالت نے کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ نئے نوٹسز جاری کریں اور ہر معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق قانون کے تحت دفعہ 4C کا اطلاق کریں اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ معاہدوں میں طے شدہ حد سے تجاوز نہ ہو۔‘

ایف بی آر نے مزید کہا کہ عدالت نے قرار دیا دفعہ 4C کے تحت بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس، ٹیکس سال 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کیلیے قابلِ اطلاق ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ipbW4ln

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();