بھارتی فوج نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 15 January 2026

بھارتی فوج نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

کراچی (16 جنوری 2026): بھارتی فوج نے مچھلی کا شکار کرنے کیلیے جانے والے 9 پاکستانی ماہی گیروں میں گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان فشرفوک فورم نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ بھارتی فوج نے9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے۔

فورم کے مطابق ماہی گیر مچھلی کے شکار کیلیے نکلے ہوئے تھے۔

25 اگست 2025 کو بھی بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق تحصیل جاتی کے گاؤں عمر بھریو کامرو سے تھا۔ ان کو کوری کریک کے قریب سے گرفتار کر کے ان کی انجن لگی کشتی قبضے میں لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ کے پاکستانی ماہی گیروں پر اثرات

ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارتی سکیورٹی فورس نے ان کی کشتی سے 60 کلو مچھلی، 9 جال، موبائل فون اور دیگر سامان ضبط کر لیا تھا۔

گرفتار ماہی گیروں میں حمزو ولد عبداللہ، عبدالغفور ولد آچر، احمد ولد خمیسو، فیاض ولد حسین، انصار ولد رمضان، عبدالجبار ولد عثمان، آدم ولد رمضان، زینل ولد میر محمد، سلیم ولد ابراہیم، اشرف ولد غنی، عرس ولد یعقوب، محمد بچل ولد غلام محمد، اسحاق ولد پنہل، کریم بخش ولد اوڈھو اور مشتاق ولد آچر بھریو شامل تھے۔

گرفتاریوں کے بعد بھارتی جیلوں میں قید ضلع سجاول کے ماہی گیروں کی تعداد بڑھ کر 48 ہوگئی تھی۔

پاکستان فشرفوک فورم کے چیئرمین مہران علی شاہ، سینیئر وائس چیئرپرسن یاسمین شاہ اور وائس چیئرمین نور محمد تھہیمور نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فورس بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ie47QCL

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();