صدر ٹرمپ اور کولمبین ہم منصب گستاوو پیٹرو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ٹرمپ نے کولمبین صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔
اس حوالے سے کولمبین وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا سے تعلقات کی بحالی میں عرب ملکوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ یورپی رہنما اور ویٹی کن سٹی بھی ثالثی میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ تناؤ کم کرنے کیلئے سعودی عرب، قطر و دیگر فریقین سے ثالثی کی درخواست کی تھی جس پر سعودی عرب اور قطر نے صورتحال کو سمجھا، تعمیری کردار پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کولمبین وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باعزت اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار کرنا اہم مرحلہ ہے کولمبیا ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو اولین ترجیح دے گا اور خطے میں امن وسلامتی کیلئے دیگر ممالک سے رابطے جاری رکھیں گے۔
کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے امریکا کے خلاف لاطینی امریکی ممالک کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکا کے تمام ممالک متحد ہو جائیں ورنہ امریکا کی جانب سے ’’نوکر اور غلام جیسے سلوک‘‘ کے لیے تیار ہو جائیں۔
انھوں نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ پوری انسانی تاریخ میں امریکا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ایک جنوبی امریکی دارالحکومت پر بمباری کی، یہ زخم لمبے عرصے تک رستا رہے گا، لیکن پھر بھی اس کا جواب انتقامی کارروائی نہیں ہے۔
پیٹرو نے کہا کہ لاطینی امریکا کو متحد ہونا چاہیے اور ایک ایسا خطہ بننا چاہیے جو دنیا بھر کے ساتھ ذہنی مفاہمت، تجارت اور باہم جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہو، اور جو صرف شمال کی طرف نہیں بلکہ ہر سمت میں نظر رکھتا ہو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/08AqbLu
No comments:
Post a Comment