وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، ان کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ پانچ بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانت داری اہم ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے، پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، مفاہمت اور گفتگو کے لیے ایجنڈا کون طے کرے گا، بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔ میری پارٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں پیش رفت کرسکے گی، محمود اچکزئی بڑے اعتماد سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق باتیں کررہے ہیں،اگلے سیشن میں ان سے ضرور پوچھوں گا کہ بانی سے متعلق اعتماد کی وجہ کیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وفاق پرحملہ کرنے کی باتیں گزشتہ 2سال سے جاری ہیں،
مجھے مذاکرات کا اسٹارٹنگ پوائنٹ نظر نہیں آتا، فضابہتر بنانا چاہتے ہیں تو تشدد اور وفاقی دارالحکومت پرچڑھائی کی دھمکیاں نہ دیں۔
دہشت گردی کیخلاف جوان شہید ہوئے، پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر ان کےگھر نہیں گیا، پی ٹی آئی والے شہدا کے خون کےساتھ نہیں کھڑے تو میں ان کے ساتھ مذاکرات کروں؟ میری پارٹی بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی تو میں اس کیخلاف آواز اٹھاؤں گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے آج تک9مئی واقعہ کی کھل کرمذمت نہیں کی، لوگوں کو اکسانےوالے اسمبلی میں بیٹھے ہیں،کبھی معذرت نہیں کی، اس کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی ہمارے ساتھ نہیں کھڑی، کے پی حکومت کا رویہ دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے۔
افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کابل ہمیں گارنٹی دینے کو تیار نہیں کہ ان کی سرزمین سے دہشت گردی نہیں ہوگی، کےپی حکومت کا رویہ دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے، وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ساتھ نہیں۔
افغانستان سے4بار مذاکرات کیے،وہ اس بات کی ضمانت دینے کو تیار ہی نہیں مطلب یہی ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے کابل حکومت ہے۔
پاک بھارت جنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت کا جو حال ہماری فوج نے کیا تھا وہ آج تک ان زخموں کی ٹکور کررہے ہیں، اور کےپی حکومت مذمت نہیں کرتی تو مطلب وہ بھی پاکستان کےساتھ نہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کسی ملک میں احتجاج ہوگا تو دشمن فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے،
مودی کے اقتدارمیں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/etEf57k
No comments:
Post a Comment