ایران کا روس سے ایک کھرب 64 ارب روپے کا خفیہ میزائل معاہدہ طے پا گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 22 February 2026

ایران کا روس سے ایک کھرب 64 ارب روپے کا خفیہ میزائل معاہدہ طے پا گیا

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تقریباً 50 کروڑ یورو (ایک کھرب 64 ارب روپے) مالیت کا ایک خفیہ اسلحہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ سال دسمبر میں ماسکو میں طے پایا تھا جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران متاثر ہونے والے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے کی تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ تین مراحل میں 2027 سے 2029 تک مکمل کیا جائے گا۔ اس ڈیل کے تحت روس ایران کو کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے جدید ‘وربا’ لانچ یونٹس فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں 500 وربا لانچ یونٹس، 2500 عدد نائن ایم تھری تھری سکس میزائل اور 500 موگلی ٹو نائٹ وژن آلات شامل ہیں۔

روسی ساختہ وربا نظام جدید انفراریڈ گائیڈڈ میزائلوں پر مشتمل ہے جو کروز میزائل، ڈرونز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام اپنی نقل و حرکت اور چھوٹے دستوں کے ذریعے استعمال کے باعث دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fH6IpwY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();