تاپسی پنوں اور کانی کسروتی کی ’اسی‘ کا ٹریلر جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 February 2026

تاپسی پنوں اور کانی کسروتی کی ’اسی‘ کا ٹریلر جاری

اداکار تاپسی پنوں اور کانی کسروتی کی فلم ’اسی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

’اسی، ایٹی پر ڈے ایوری ڈے‘ کے ٹریلر میں تاپسی پنوں، کانی کسروتی، منوج پاھوا، کمد مشرا، محمد ذیشان ایوب، نصیر الدین شاہ، سپریا پاٹھک، سیما پاھوا شامل ہیں جبکہ فلم 20 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انوبھ سنہا ہیں جبکہ اس کی کہانی انوبھو سنہا اور گورو سولنکی نے لکھی ہے۔

اسی کے پروڈیوسر بھوشن کمار، کرشن کمار، انوبھو سنہا ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 80 جنسی زیادتی کی شکایت درج ہوتی ہیں جس میں 76 کا ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا، تاپسی پنوں وکیل ہیں جو اپنے مؤکل کو انصاف دلانے کے لیے قانونی نظام کو چیلنج کرتی ہیں،۔

ٹریلر اور تاپسی کی پاور فل اداکاری نے پہلے ہی آن لائن صارفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر تعریفیں جیت لی ہیں۔

 ایک مداح نے نوٹ کیا کہ بیک گراؤنڈ میوزک ہی بتاتا ہے کہ فلم بالکل مختلف سطح پر ہے، جبکہ دوسروں نے پہلے ہی اسے "قومی سطح کی فلم” اور آسکر کا ممکنہ دعویدار قرار دیا ہے۔

شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ تاپسی پنو، محمد ذیشان ایوب، اور انوبھو سنہا کا مجموعہ دیکھنے کے لیے کافی وجہ ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DKY9UZT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();