شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ میں سیٹ پر علی عباس کے ساتھ نان اسٹاپ باتیں کرسکتی ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے حالیہ انٹرویو میں ساتھی اداکار علی عباس کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ وسیم عباس کے بیٹے علی عباس سے متاثر کیوں ہیں۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ میں عام طور پر سیٹ پر کم گفتگو کرتی ہوں لیکن یہاں مجھے علی عباس کا نام لینا ہے میں ان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کررہی ہوں، وہ بہت اچھے اداکار اور شریف شخص ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علی عباس وہ واحد شخص ہے جن سے میں سیٹ پر نان اسٹاپ گفتگو کرسکتی ہوں۔
یہ پڑھیں: سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتادیے
اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں، اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں۔
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ میری ساس کپڑے ڈیزائن کرتی تھیں لہٰذا اس سے متعلق بھی مجھے ان سے مدد مل جاتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jSHLRTy
No comments:
Post a Comment