اریج فاطمہ نے پہلی بار طلاق پر لب کشائی کردی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 14 February 2026

اریج فاطمہ نے پہلی بار طلاق پر لب کشائی کردی

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق پر لب کشائی کردی۔

 اریج فاطمہ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں کسی کی پیٹھ پیچھے بات نہیں کرتی لیکن جب سے آپ نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا ہے تو میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ میرا نکاح بزرگوں نے کروایا تھا، ان کے بزرگ میرے دادا کے جاننے والے تھے اور پاکستان میں روابط نہ ہونے کی وجہ ہم چھان بین نہ کرسکے۔

اریج فاطمہ کا کہنا تھا کہ ایک دن منگنی ہوئی اور اگلے دن نکاح ہو گیا، اور ایک ماہ بعد ختم بھی ہو گیا، رخصتی نہیں ہوئی، میں ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتی ہوں کہ وہ خوش رہیں۔

یہ پڑھیں:  اریج فاطمہ نے حجاب پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریج فاطمہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی طلاق کے تین سال بعد شادی ہوئی، عزیر میڈیا پرسن نہیں تھے، وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں شوہر سے اتفاقاً ملی، مجھے یونیورسٹی میں ایک ہی نام کے شخص سے ملنا تھا اور میں نے انہیں میسج کر دیا، وہ میرے کزن کی فرینڈ لسٹ میں بھی موجود تھے۔

اریج نے مزید کہا کہ عزیر نے مجھے کبھی پرپوز نہیں کیا، انہوں نے صرف پوچھا کہ اگر کسی کو کوئی پسند ہو تو رواج کیا ہے جس پر میں نے کہا لڑکی کے گھر رشتہ بھیجا جاتا ہے، میں نے بھی ایک دیسی لڑکی کی طرح انہیں تھوڑا پریشر ڈالا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tC1TXBI

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();