اب قومی ٹیم سے ہمیں کوئی امید نہیں رہی، سابق کرکٹر دلبرداشتہ ہوگئے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 16 February 2026

اب قومی ٹیم سے ہمیں کوئی امید نہیں رہی، سابق کرکٹر دلبرداشتہ ہوگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ کل کی کارکردگی دیکھ کر قومی ٹیم سے ہمیں کوئی امید نظرنہیں آتی، بہت دکھ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ کل قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر بہت دکھ ہورہا تھا، ہماری قومی کرکٹ ٹیم نے جونیئر ٹیم کو بھی مشکل سے ہرایا، 60 رنز سے ہارنے کا مطلب ہے آپ بہت بری طرح ہارے ہیں

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان ٹیم کو ’’اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم‘‘ بنا دیا گیا ہے‘

توصیف احمد نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا ہماری ٹیم 6 اوور کا میچ کھیلنے آئی ہے، بھارت کےخلاف کارکردگی دیکھ کراس ٹیم سے کوئی امید نہیں رہی۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹ عبدالرؤف نے کہا کہ بڑا ایونٹ جیتنے یا بڑی ٹیم کو ہرانے کیلئے بڑے فیصلے لینا پڑتے ہیں، آئی سی سی کے پچھلے پانچ بڑے ایونٹ دیکھیں تو پاکستان تقریباً پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا۔

عبدالرؤف نے کہا کہ سلیکشن کا معیار عجیب و غریب قسم کا ہے صرف نام پر کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، کچھ پلیئرز کو کرکٹ سے بڑا بنادیں گے تو یہ صورتحال بھگتنا پڑے گی۔

’چار سے پانچ کھلاڑی پاکستان ٹیم میں ہونے کے مستحق نہیں‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L8eO9Xr

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();