واشنگٹن (19 فروری 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل نکلے گا۔
غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مقدس مہینے رمضان میں اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں تنازعات کے خاتمے کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں، دعا ہے کہ امن کیلیے ان کی کوششیں کامیاب ہوں اور غزہ میں پائیدار امن ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے سامنے شہباز شریف کو گلے لگا لیا
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سفارتکاری کی وجہ سے دنیا میں کئی تنازعات حل ہوگئے، انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر کئی جانیں بچائیں، اس جنگ بندی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے کردار سے خود کو امن پسند ثابت کیا ہے، وہ حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بچانے والی شخصیت ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام دہائیوں سے تکالیف اور اسرائیل کے قبضے کا درد برداشت کر رہے ہیں، غزہ میں پائیدار امن اور فلسطین کے عوام کی تکالیف میں کمی کیلیے جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنا ضروری ہے، غزہ کی تعمیر نو اور امن کیلیے ضروری ہے سیز فائر خلاف ورزیاں رک جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں، فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں: ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو ان کی سرزمین پر مکمل کنٹرول اور اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق حقوق ملنے چاہیے، ان کو قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینا چاہیے۔
’امید ہے ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل نکلے گا۔ غزہ میں پائیدار امن کیلیے آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوئے تو دنیا ٹرمپ کے کردار کو یاد رکھے گی۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mzHbDEh
No comments:
Post a Comment