’الحمدللہ، کوئی قبضہ ہوا نہ کوئی پاکستانی فوجی پکڑا گیا اور نہ کوئی جوان شہید ہوا‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 26 February 2026

’الحمدللہ، کوئی قبضہ ہوا نہ کوئی پاکستانی فوجی پکڑا گیا اور نہ کوئی جوان شہید ہوا‘

اسلام آباد (27 فروری 2026): ترجمان وزیر اعظم برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

مشرف زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے، جمعرات 11 بج کر 40 منٹ تک کی اپ ڈیٹ دے رہا ہوں کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا

ترجمان وزیر اعظم کے مطابق الحمدللہ پاکستانی چوکیوں پر قبضہ یا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، ابھی تک نہ کوئی پاکستانی فوجی پکڑا گیا ہے اور نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی شہید ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی دعویٰ ہندوستانی پراکسیوں کے تصور سے کچھ زیادہ نہیں، ان شاء اللہ یقین رکھیں تمام جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب ملے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vLh9TRe

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();