اسرائیل اور امریکا کا ایران میں لڑکیوں کے ایک اور اسکول پر حملہ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 March 2026

اسرائیل اور امریکا کا ایران میں لڑکیوں کے ایک اور اسکول پر حملہ

(4 مارچ 2026): اسرائیل اور امریکا نے ایران پر جاری حملوں کے دوران لڑکیوں کے ایک اور اسکول کو نشانہ بنا دیا، جنگ کے آغاز پر بھی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے طالبات کو شہید کیا گیا تھا۔

ایرانی سرکاری پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے ڈائریکٹر جنرل تعلیم نے بتایا کہ ارومیہ کے ڈسٹرکٹ 1 میں واقع عصمت گرلز ہائی اسکول اسرائیلی اور امریکی میزائلوں سے شدید متاثر ہوا ہے اور اب یہ ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے اس مجرمانہ صیہونی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ واقعہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں لڑکیوں کے ایک پرائمری اسکول پر اسرائیلی اور امریکی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 170 طالبات کے جنازے کے ایک دن بعد پیش آیا۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

عوام کے جم غفیر نے سڑکوں پر نکل کر چھوٹے تابوت اور ان معصوم بچیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو میناب کے شجرہ طیبہ اسکول پر حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھی تھیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ میناب اسکول پر حملہ دانستہ تھا اور اس کا مقصد ایرانی مسلح افواج کی توجہ ہٹانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ ایرانی طالبات اسکول پر سوچے سمجھے حملے میں بے رحمی سے قتل کی گئیں تاکہ ایرانی مسلح افواج کو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف رکھا جا سکے، اس طرح حملہ آوروں کو فوجی اہداف پر زیادہ آسانی اور استثنیٰ کے ساتھ حملہ کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کو محض جنگی جرم قرار دینا اس جرم کی سراسر برائی اور پستی کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3JmvtjN

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();