موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت دینے کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 11 March 2026

موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت دینے کا اعلان

کراچی (11 مارچ 2026): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یا پرسوں اچانک شہر کے کسی بھی پمپ پر جاؤں گا اور اس وقت پمپ پر موجود موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول بھروا کر دیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار روپے کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلیے یہ عید کا تحفہ ہوگا، اس وقت خطہ حالت جنگ میں ہے دعا کریں اس میں امن قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوئی تو پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری پلان پر ہمیں بھی عمل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم شہریوں کیلیے امیدِ رمضان دسترخوان بدستور جاری رہے گا، میں نے بطور مہمان اپنی تمام افطار مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y7xnDMG

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();