ویڈیو : سفاک پھوپھی نے ننھی بچی کو کیوں قتل کیا؟ لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دیے - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 10 March 2026

ویڈیو : سفاک پھوپھی نے ننھی بچی کو کیوں قتل کیا؟ لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دیے

گوجرانوالہ میں تین سالہ معصوم بچی کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے علاقے میں خوف اور غم کی فضا پیدا کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ بچی کو اس کی اپنی پھوپھی نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم تھے اور انہوں نے اپنی تین سالہ بیٹی کو پرورش کے لیے پاکستان میں اپنی غیر شادی شدہ بہن اور بھائی کے پاس چھوڑ رکھا تھا۔

کچھ عرصہ بعد بچی کی پھوپھی نے اپنے بھائی کو بتایا کہ اس کے لیے آسٹریلیا سے شادی کا رشتہ آیا ہے اور لڑکے والے اسے دیکھنے آنے والے ہیں۔

تاہم بیرون ملک سے آئے بڑے بھائی نے کہا کہ بچی تم سے بہت مانوس ہے، اس لیے جب تک بچی بڑی نہیں ہو جاتی شادی ممکن نہیں۔ انہوں نے رشتے کے لیے آنے والے لڑکے کو بھی گھر سے بےعزت کرکے واپس بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد بہن اور بھائیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ ملزمہ نے یہ سوچ کر انتہائی قدم اٹھایا کہ بچی کی موجودگی اس کی شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

تحقیقات کے مطابق ایک دن موقع پا کر ملزمہ نے بچی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور لاش گھر میں چھپا دی۔ بعد ازاں بچی کے لاپتا ہونے پر اس کے والد اور چچا نے محلے میں تلاش شروع کی جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

پولیس کی کارروائی کے دوران گھر کے قریب پچھلی گلی سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش اور موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے پولیس کو ملزمہ پر شبہ ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ بچی کی وجہ سے اس کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی، اسی وجہ سے اس نے یہ ہولناک جرم کیا۔

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2kZy5dh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();